• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA کی نجکاری زیادہ آسان اور پرکشش بنا دی ہے، علیم خان

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ PIA کی نجکاری زیادہ آسان اور پرکشش بنا دی ہے، اداروں کی نجکاری کا مقصد ملکی خزانے پر پڑنے والے مستقل بوجھ سے نجات حاصل کرنا ہے، اداروں کی نجکاری کا عمل قوانین و ضوابط کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچنا ہے اور کہیں کچھ بھی خلاف ضابطہ نہیں ہوسکتا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے بطور چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی کے لئے گزشتہ کاروائی کی روشنی میں بہتر اور مختلف حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید