اسلام آباد ( رانا غلام قادر )پاکستان کاایران سےدرآمدات پرانحصارمیں بڑااضافہ ہو گیا- نومبر میں سالانہ بنیادوں پرایران سے درآمدات میں سینتالیس فیصد اور رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران چونتیس فیصد کااضافہ ہوا ۔شہبازحکومت میں ایران سے درآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے-حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے 5ماہ جولائی سےنومبر کے دوران ایران سےدرآمدات 34 فیصد اضافے کے بعد 53کروڑ 31لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات 39کروڑ 80لاکھ ڈالرز تھیں-ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر2024میں ایران سےدرآمدات کا حجم12کروڑ97 لاکھ ڈالرز رہا اورگذشتہ سال نومبرمیں ایران سے درآمدات 8 کروڑ 84لاکھ ڈالرز تھیں۔