• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی نوجوانوں کی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردے گی، لز کینڈال

لندن (پی اے) لیبر پارٹی کی ورک اور پنشن کی شیڈو وزیر لز کینڈال نے کہا ہے کہ لیبرپارٹی برسراقتدار آکر نوجوانوں کی سگریٹ نوشی اور ویپ پر پابندی عائد کردے گی۔ انھوں نے کہا کہ لیبر پارٹی رشی سوناک کی جانب سے نوجوانوں کی سگریٹ نوشی پر پابندی کے منصوبے کو عملی شکل دے گی اور تمباکو اور ویپ سے متعلق بل ایوان میں پیش کرے گی، کنزرویٹو پارٹی نے یہ بل تیار کیا تھا لیکن پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے تک اسے قانون کی شکل نہیں دی جاسکی۔ لیبر پارٹی کی ورک اور پنشن کی شیڈو وزیر لز کینڈال سے سوال کیا گیا کہ کیا لیبر پارٹی اس بل کو دوبارہ پیش کرے گی، لز کینڈال نے کہا کہ اگر ہم برسراقتدار آگئے تو ہم ایسا ہی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ نوجوان ٹوری کو ووٹ دینے کے بجائے سگریٹ نوشی کریں۔ وزیراعظم رشی سوناک نے، جنھوں نے موسم گرما میں انتخابات کرانے کا اعلان کر کے سب کو حیرت زدہ کردیا تھا، کہا کہ انھیں اس بات پر مایوسی ہوئی ہے کہ سگریٹ نوشی پر پابندی کا بل 4 جولائی سے قبل منظور کئے جانے والے قوانین میں شامل نہیں کیا جاسکا۔ انھوں نے جمعہ کو اپنی انتخابی مہم کے دوران رپورٹروں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل ان کی سیاسی زندگی کیلئے ایک ٹیسٹ تھا اوریہ اس بات کا ثبوت تھا کہ میں کتنا جرات مندانہ قدم اٹھانے والا تھا۔
یورپ سے سے مزید