ویانا (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی نیوکلیئر ایجنسی کا کہنا ہے کہ رئیسی کی موت کے بعد ایران مذاکرات معطل کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان اس کے جوہری پروگرام پر تعطل کو حل کرنے کے لیے طے شدہ بات چیت رواں ماہ صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد معطل کر دی گئی ہے۔ 19مئی کو ہیلی کاپٹر کے حادثے کے ایک دن بعد ایران نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ خصوصی حالات کی وجہ سے اب کوئی ٹھوس بات چیت کرنا مناسب نہیں رہا اور ایک نئی تاریخ طے کی جائے گی۔