لاہور(خبرنگار) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے وفد کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرنگ ایران سے ملاقات کی ،انہوں نے ایرانی صدر کے انتقال پر تعزیت کی اورکہاکہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اچانک موت امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ ایران بے مثال شخصیت تھے جنہوں نے فلسطین کہ مظلومین کا پیغام پوری دنیا کے ہر کونے تک پہنچایا وفد میں نجم عباس خان ،آ فتاب علی ہاشمی، ملک محمد علی اور دیگر افراد شامل تھے۔