• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فینز سے ناراض


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فیز سے ناراض ہوگئے، اس موقع کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

کارڈف میں انگلش ٹیم کے خلاف تیسرے میچ کےلیے موجود قومی ٹیم کے کپتان کسی سے ملنے کےلیے ہوٹل سے باہر آئے تھے۔

اس موقع پر فیز نے بابر اعظم کو گھیر لیا، جس پر قومی کپتان نے فیز نے درخواست کی کہ ’یار دو منٹ دے دو‘۔

اس موقع پر بابراعظم نے فیز سے شکوہ بھی کیا کہ ’میں بات کر رہا ہوں اور آپ لوگ ویڈیو بنا رہے ہیں‘۔

قومی ٹیم کے کپتان نے شکوے کے اظہار کے بعد انہی فیز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، بابراعظم اور فیز کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید