• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ 2024/25 کے خدو خال؟ حکومتی ٹیم آج سر جوڑ کر بیٹھے گی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بجٹ برائے 2024/25کے خدو خال کیا ہوں گے ؟ حکومتی ٹیم آج سر جوڑکر بیٹھے گی۔ 

وزیر اعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس آج بروز بدھ طلب کرلیا ۔ وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس جاتی عمرہ میں بلایا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی۔ 

اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ معاشی ٹیم وزیر اعظم کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دے گی۔ 

وزیراعظم حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کریں گے۔ وزیر اعظم شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے بجٹ میں اقدامات کے احکامات دیں گے۔ 

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر پاور اویس لغاری‘ وزیرتجارت جام کمال ‘وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ شرکت کریں گے۔ 

ذرائع اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت بھی متوقع ہے۔دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید