• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، ہیلی کاپٹر اور فائر فائٹرز نے قابو پا لیا

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)مارگلہ ہلز پر منگل کے روز دو بارہ آگ لگ گئی ۔ آگ سید پور رینج ٹریل تھری پر لگی اور نور پور رینج ٹریل فائیو کی طرف پھیل گئی۔ شام کو فیصل مسجد کے اوپر بھی جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ۔ چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد موقع پر موجود رہے۔ 200 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ۔آپریشن میں دو ہیلی کاپٹرز سمیت فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، راولپنڈی ریسکیو 1122 کی گاڑیوں اور عملے نے بھی حصہ لیا۔ ترجمان سی ڈی اے کےمطابق رات نو بجےمارگلہ ہلز پر لگی آگ پر مکمل طور قابو پالیا گیا ۔