• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 8 ملزموں کوگرفتار کرکے 8پسٹل برآمد کر لئے۔ پولیس نے 3ملزموں سے چرس اور شراب بھی برآمد کرلی۔ مختلف مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 9 قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم 30ہزار روپے، 7موبائل فون، 4طلائی انگوٹھیاں برآمد لر لیں۔صادق آباد پولیس نے 2 ملزموں سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا۔