• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے سردار یاسر الیاس، ڈاکٹر راشد الیاس کی ملاقات

ااسلام آباد(آئی این پی) صدر اسلام آباد ڈیویلیئرز ایسوسی ایشن سردار یاسر الیاس خان اور صدر سینٹورس ڈاکٹر راشد الیاس خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بطور گورنر نئی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ، ملاقات کے دوران سردار یاسر الیاس خان نے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں پر مشتمل انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کرنے کی تجویز پیش کی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سردار یاسر الیاس خان کی اس تجویز سے اتفاق کیا اور جلد وفد کے ہمراہ خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔