اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے ممنوعہ کتاب ʼʼتفسیر صغیر ʼʼ کی اشاعت کے حوالے سے توہین مذہب کی دفعات کے تحت درج ایک مقدمہ کے ملزم مبارک احمد ثانی کی ضمانت سے متعلق مقدمہ میں حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے قراردیاہے کہ عدالت میں پا نچ مختلف دینی اداروں کی جانب سے اس حوالے سے مشترکہ رائے جمع کروادی گئی ہے ۔