اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔عدالت نے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے، سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر تنقید پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔