• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کو بھارت کے دورے کی دعوت

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل---فائل فوٹو
معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل---فائل فوٹو 

پاکستانی معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کو بھارتی مداحوں پیروکاروں کی جانب سے بھارتی دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز جمعے کی نماز کے بعد بھارت سے پاکستان پہنچنے والے اجمیر شریف کے پیر سید سرور چشتی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران اجمیر شریف کے پیر سید سرور چشتی نے مولانا طارق جمیل کو دستار پہنا کر اپنی محبت و خلوص کا اظہار کیا۔

عالمِ اسلام کی دونوں مشہور شخصیات کی اس ملاقات میں مسلکی اتحاد کے فروغ اور مذہبی منافرت کو کم کرنے کی ضرورت پر گفتگو کی گئی۔


اس ملاقات کی ویڈیو مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے دونوں شخصیات سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں آنے والے کمنٹس میں بھارتی صارفین مولانا طارق جمیل سے بھارتی دورے کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 


خاص رپورٹ سے مزید