• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کا فحش اداکارہ کو رقم دینا جرم نہیں 

کراچی ( رفیق مانگٹ) سابق صدر77سالہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی 250سالہ تاریخ کے پہلے ایسے سابق صدر بن گئے جنہیں کسی جرم میں سزا سنائی گئی ٹرمپ اور فحش اداکارہ، آخر معاملہ ہے کیا۔ ٹرمپ کے فحش اداکارہ سے تعلقات یا انہیں پیسے کی ادائیگی قانونی جرم نہیں نہ ہی یہ مقدمات کی وجہ ہیں کیونکہ یہ عمل امریکا میں جرم نہیں ، جرم یہ ہے کہ رقم کی ادائیگی ریکارڈ میں بطور قانونی فیس ظاہر کی گئی۔ ٹرمپ نے اس کام کے لیے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کی۔اگر اس وقت ڈینیلز کا دعویٰ منظر عام پر آجاتا تو انتخابی مہم میں ٹرمپ کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ منہ بندرکھنے کے لیے رقم ادا کرنا اور اس ادائیگی کو غیر قانونی طریقے سے چھپانا جرم کا حصہ تھے جس کا مقصد ووٹروں کو ٹرمپ کے رویے اور کردار کے بارے میں لاعلم رکھنا تھا۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کو 2016کے انتخابات سے پہلے فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلزکو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کرنے کے لیے کہا تھا تاکہ ٹرمپ کے ساتھ ایک دہائی قبل ایک رات کے جنسی تعلق پر خاموشی اختیار کرے ۔ فحش اداکارہ کا اصل نام سٹیفنی گریگوری کلیفورڈ ہے جن کا دعوی تھا کہ 2006میں ٹرمپ نے اُن سے جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔ اُس وقت ٹرمپ کی دوسری شادی کو ایک سال ہو چکا تھا۔ وال اسٹریٹ جرنل نے پہلی بار 2018کے اوائل میں’’ ہش منی‘‘کی ادائیگی کی خبر دی تھی۔ حکومت نے کہا تھا کہ ڈینیئلز کو ادائیگی ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی تھی۔ٹرمپ ایک طویل عرصے سے اپنے اور اداکارہ کے درمیا ن تعلقات کی تردید کرتے رہے لیکن 2016 کے انتخابات میں انہوں نے رقوم کی ادئیگی کا اعترف کیا تھا۔

یورپ سے سے مزید