اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا توہین عدالت کیس بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بنچ 5جون( بدھ ) کو کیس کی سماعت کریگا۔