• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کمانڈوز کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب، 50 سے 60 ہزار درخواستیں ملنے کی توقع

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس میں معمول کے 18 ہزار کانسٹیبلز کی بھرتی کے بعد ایک پرائیویٹ ٹیسٹنگ کمپنی کو تقریباً 28کروڑ روپے کی آمدن وصول ہونے کے بعد اب سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ SSU میں بھی 1100 پولیس کانسٹیبل کمانڈوز اور 450 کانسٹیبل ڈرائیورز کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ بھرتی کے لیے بھی تعلیمی قابلیت میٹرک رکھی گئی ہے۔ ان بھرتیوں کے عمل کا ٹھیکہ بھی پہلے کی طرح ایک پرائیویٹ ٹیسٹنگ کمپنی کو ہی دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 18 ہزار پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار تھی اور فی امیدوار 1500 روپے وصول کیے گئے جس سے تقریبا 28کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس مرتبہ بھی امیدوار کو 1500 روپے جمع کروانے ہوں گے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا 50 سے 60 ہزار درخواستیں موصول ہوں گی۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جون ہے۔ خواتین امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید