کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کو سیاست کیلئے استعمال کیا، سائفر کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سائفر کیس دو جمع دو والا ہے آگے اس فیصلے میں تبدیلی آسکتی ہے، تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کوئی ریلیف نہیں ملا ،عدالت نے ان پر جاری ظلم روکا ہے،غلط کام کو درست کرنا ریلیف دینا نہیں ہوتا ہے،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزادنے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے حق میں فیصلے پر جج کی تعریف خلاف فیصلے پر تنقید کرتی ہیں، سیاسی جماعتوں کو ججوں پر اعتماد کرنا چاہئے۔ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ سائفر سنتے کانوں دیکھتی آنکھوں کے سامنے ہوا ہے۔