کراچی (اسٹاف رپورٹر)مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے بلاتفریق یوسیزچیئرمین کے ساتھ مربو ط ابطہ رکھیں شہریوں کی شکایت کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے، پچھلے سال کوآرڈینیشن کے ذریعے اچھا کام سر انجام دیا گیا مجھے امید ہے کہ اس سال مزید بہتر انداز سے کام کیا جائے گا ،انہوں نے کلیکشن پوائنٹس اوردیگر مقامات پرچونے کا چھڑکاؤ اور اسپرے یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کے ایم سی، اور ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی کوآرڈینیشن سے کچرا پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی ،ایم ڈی سید امتیاز علی شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائیٹ جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی گوٹھ پر8 خندقیں بنائی جائیں گی ۔