• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہیرامنڈی‘ پر ٹرولز سے دماغی صحت متاثر نہیں ہوئی، شرمین سیگل

بھارتی اداکارہ شرمین سیگل نے کہا ہے کہ ہیرامنڈی ٹرولز سے دماغی صحت متاثر نہیں ہوئی۔

شرمین سیگل نے ’ہیرامنڈی‘ میں عالم زیب کا کردار نبھایا، انہیں اس کی ریلیز کے بعد سے تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شرمین سیگل ہیرامنڈی کے میکر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں، شو میں ان کی پرفارمنس کو لوگوں نے مایوس کن قرار دیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سے جب ٹرولنگ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس سے میری دماغی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ صرف منفی ہی نہیں بلکہ مثبت باتیں بھی کہتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ میں ایسے پروفیشن سے تعلق رکھتی ہوں، لوگ میرے کام پر مختلف ردعمل دیں گے۔

شرمین سیگل نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی ذہنی صحت پر طویل عرصے سے کام کررہی ہیں، یہ وہ مرحلہ ہے جب آپ خود بہتر طور پر سمجھنا شروع کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ سمجھنا آسان ہوگیا ہے کہ اس بڑی سی دنیا میں بہت سے لوگوں کی رائے الگ ہوسکتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید