• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن پریس کلب پر حملہ اور توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے، بی یو جے

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے مظاہرین کی جانب سے چمن پریس کلب پر حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے ضلعی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی اور صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ بی یو جے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن پریس کلب پر حملہ لاقانونیت کی انتہا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔پریس کلب کی تالہ بندی کے بعد یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے جس میں مظاہرین نے حق اور سچ کی آواز بننے والے طبقے کو نشانہ بنایا ہے۔بی یو جے قیادت نے واضح کیا ہے صحافی کا کام کسی بھی واقعے کی حقیقی رپورٹنگ ہے جو وہ اپنی صحافتی ذمہ داری کے ساتھ بلا امتیاز پورا کررہے ہیں۔ صحافیوں کوتحفظ فراہم کرنا حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
کوئٹہ سے مزید