مانچسٹر (نمائندہ جنگ) حمزہ ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر اور معروف سماجی شخصیت استاد محمد صفدر کے والد حاجی محمد مختار احمد ساہیوال پاکستان میں وفات پا گئے۔ استاد محمد صفدر مرحوم والد کی تدفین میں شرکت کیلئے اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان روانہ ہو گئے۔ غم کی اس خبر پر برطانیہ اور نارتھ ویسٹ کے مذہبی، سیاسی ،سماجی، رہنماؤں نے اظہار تعزیتاور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ میں بھی مرحوم کی مغفرت اور بلند درجاتِ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری، قاری جاوید اختر چشتی، علامہ ربانی افغانی، مولانا محمد بخش، علامہ افتخار سیالوی، ممبر پارلمنٹ افضل خان، کونسلر شہباز سرور، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، کونسلر احمد علی، ابوبکر سرور، ورکرز پارٹی کے سربراہ ممبر پارلمنٹ جارج گیلووے، چوہدری مسرت علی، چوہدری اختر ملوانہ، چوہدری نصیر احمد ساہیوالی، غلام مصطفیٰ مغل، علامہ شاہجہان مدنی، محبوب بٹ، میاں عامر، طلعت گوندل، علامہ عبدالغفور، چوہدری اعجاز کاکا، چوہدری طاہر صدیق، حافظ قاضی نعمان، محمد اشرف، شیخ ابرار حسین، فارق قریشی، نصیر احمد، آصف بٹ، راجہ سجاد حسین گجر، نوید خان، محمد صفدر بلوچ، راچڈیل، بولٹن، لندن ،لنکا شائر سے بڑی تعداد میں کمیونٹی نے استاد محمد صفدر کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔