برن(پ ر)تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کی ممتاز رہنما امبر جیلانی نے اظہارتشکر کرتےہوئے کہا کہ آج عوام نے دیکھا کہ خدا کے انصاف کا جھنڈا بلند ہوا ہے انہوں نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے عدالتی فیصلے پر کہا کہ آج پاکستان کے 25کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے، کارکنوں کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے ناحق قید رکھنے کا دکھ رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جتنے بھی جعلی مقدمات عمران خان کی دشمنی میں بنائے گئے ہیں خدا کے فضل سے آہستہ آہستہ أڑ جائیںگے اور عمران خان بری ہوکر بہت جلد عوام کے درمیان ہوںگے۔