مانچسٹر (ہارون مرزا) برٹش پاکستان نژاد معروف آئی سرجن ڈاکٹر ایاز اصغر کو این ایچ ایس کی جانب سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سلسلہ میں این ایچ ایس کی طرف سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں ڈاکٹر ایاز اصغر کی 25سالہ انسانی خدمت جس کا دائرہ کار صرف برطانیہ ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک بالخصوص پاکستان بھی شامل ہے ۔مسلسل نان بریک دکھی انسانیت کی خدمت میں مشغول کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اس گرانقدر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایاز اصغر نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ ویسٹ انگلینڈ میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے 25سال کا عرصہ گزر گیا جبکہ ہاشم ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے ذیابطیس اور سکریننگ کے مریضوں کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ گجرات کے اعجاز بشیر ہسپتال میں بھی فری کلینک کرتے ہیں جہاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سکریننگ کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیہی علاقوں میں مستحق مریضوں کی فری خدمات سر انجام د ے ک ر جوخوشی محسوس کرتے ہیں اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نرسوں کی ٹریننگ اورڈاکٹروں کی رہنمائی بھی انکی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ڈاکٹر ایازاصغر کو لائف اچیومنٹ ملنے پر کمیونٹی کے رہنمائوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔