مانچسٹر (ہارون مرزا) پاکستان اور امریکہ کےدرمیان ورلڈ کپ کے ون ڈے میچ کےموقع پر مانچسٹر میں بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ مختلف ریسٹورنٹس میں بھی میچ براہ راست دکھانے کا بندوبست کیا گیا تھا۔پاکستانی شائقین نے امریکہ جیسی نومولود کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیم کی انتہائی مایوس کن اور بری کارکردگی پر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا باقی میچز میں شرمندگی سے بچانے کے لئے ٹیم کو واپس پاکستان بلا لیا جائے۔ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے سری لنکا اور بھارتی کرکٹ ٹیم نے تعجب اور حیرانگی کا مظاہرہ کیا بلکہ سب کھلاڑیوں کا شدید مزاق اڑایا۔ پاکستان سے بھی براہ راست میچ سکورنگ کے بارے میں معلومات حاصل کی جاتی رہیں۔ شائقین نے بابراعظم کو ناکام ترین کیپٹن قرار دیا اور نیب سے مطالبہ کیا کہ ٹیم کے ارکان کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کا حکم جاری کرے۔