پشاور(لیڈی رپورٹر) سرحد بزنس الائنس کے پیٹرن ان چیف اور سابق گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ یہ اتحاد صرف اور صرف سرحد چیمبر کو بزنس کمیونٹی کے نام کرنے اور صوبے میں صنعت و تجارت کی فعالیت سے معاشی ترقی کی راہیں کھولنے کے لیے بنایا گیا ہے، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز ممتاز تاجر ا اور پٹرولیم ایسوسی ایشن کے عہدیدار شاہ رخ خان دوران پور اور سرتاج خان کی جانب سے سرحد بزنس الائنس کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر کیا۔