کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کے لئے دیگر علاقائی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (RERA) قائم کر نے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی کی عدم موجودگی میں کوئی بھی شعبہ اپنی بہترین کارکردگی پیش نہیں کر سکتا تاہم اس اتھارٹی کا قیام اس سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جانا چاہیے۔