• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد برطانوی آرٹسٹ مہوش حیات کے فن پاروں کی نمائش

مانچسٹر (ہارون مرزا) پاکستان نژاد برطانوی آرٹسٹ مہوش حیات نے اپنے فن پاروں میں عوام کی بھر پورپزیرائی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ جو دن رات جدوجہد اور محنت کے ساتھ فن پارہ تخلیق کرتے ہیں، کو اگر پزیرائی نہ ملے تو وہ مایوس ہو جاتا ہے، وہ انتہائی خوش قسمت ہیں کہ نمائش کیلئے پیش کئے جانے والے فن پاروں کو نہ صرف عوام کی بڑی تعداد نے پسند کیا بلکہ ان کے اچھوتے فن پاروں میں گہری دلچسپی لے کر ان کی بے حد حوصلہ افزائی کی ہے، اب وہ مزید محنت اورلگن سے بہتر سے بہتر جستجوکرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ اس موقع پر فن پاروں میں گہری دلچسپی اور ان کی محنت کو داد دینے والے لوگوں نے کہا کہ مہوش حیات کے فن پارے قدیم اور جدید دور کا حسین امتزاج ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ مہوش حیات جیسی آرٹسٹوں کی بھر پورحوصلہ افزائی کی جائے، مہوش حیات برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی اپنے فن پاروں کی نمائش کریں، انہیں مہوش حیات جیسی انتھک محنتی آرٹسٹ پر فخر ہے۔
یورپ سے سے مزید