کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علمااسلام بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا کہ چمن میں جاری دھرنا جو گزشتہ آٹھ مہینوں سے جاری، حکومت دھرنے کے شرکا سے مل کر ایک ٹھوس حل نکالیں، چمن کے لوگ سخت سردی کے بعد اب اس گرم موسم میں اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، چمن پر اس وقت پورے پاکستان کا نظر، جمعیت علمااسلام کا روز اول سے یہ مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کا ماں باپ ہوتاہے وہ عوام کی ان مسائل کو مدنظر رکھ کر حل کی تلاش کریں بجائے اس کے کہ وہ خاموشی اختیار کریں یا پر اسرار طور پر اپنے اپ کو اس واقعے سے دور کریں یا عوام کی مشکلات پر کان نہ دہرے یہ حکومت کا شیوہ نہیں ہے۔ حکومت کا شیوہ یہ ہے کہ وہ پبلک کو انگیج کریں اور اس سے مزاکرات کی کوئی صورت نکالیںعوام کے جو مطالبات ہے اس کو تمام سیاسی پارٹیوں کی تائید اور حمایت حاصل ہے لہذا جمعیت علمااسلام تمام فیصلہ کرنے والے مراکز سے یہ مطالبہ کرتاہے کہ وہ ملک و صوبے کے وسیع تر مفاد میں مزاکرات کے ذریعے بہتر تجاویز کے زریعے ان مسائل کا حل نکالے۔