• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 100 دنوں میں 42 عوامی مفاد کے پروجیکٹس متعارف کرائے، صحت کارڈ پر رنگ روغن آپ نے کیا، نواز شریف 2015ء میں متعارف کرا چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تختیاں لگانا آپ کی حکومت کا مشغلہ رہا ہے، تحریکِ انصاف کے دور میں 2 کسانوں کو گولیاں ماری گئیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز نے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوتے ہی 30 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا۔

قومی خبریں سے مزید