• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کیلئے اصل چیلنج بھارت سے ٹیکنالوجی میں آگے بڑھناہے،لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مختلف تقریبات سے خطاب ہوئے کہا کہ پاکستانی ک قوم کے لیے اصل چیلنج یہ ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پوری قوم خصوصاً نوجوان نسل علم، تحقیق، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے میدان میں آگے بڑھے. خودانحصاری، امانت و دیانت پر مبنی نظام قائم اور کرپٹ کشکول کلچر کا خاتمہ کرے ، غزہ فلسطین کے مجاہدین نے آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کا نیا ڈھنگ دیا ا لیاقت بلوچ نے کہا کہ معاشی بحران، بجلی، گیس،پٹرول کی مسلسل بڑھتی قیمتیں اور ہوشربا ٹیکسز کا نفاذ عوام کو زندہ درگور کردیے کا پروانہ ہے. وفاقی بجٹ ابھی آیا. ہیں، قیمتوں اور مہنگائی کو ہر لگ گئے. شہباز شریف حکومت غریب اور تنخواہ دار و دیہاڑی دار طبقے کے لیے عذاب بن گئی ہے ۔جماعت اسلامی پنجاب وسطی کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے مسائل، حکومتی رویہ اور متعلقہ اداروں کی بے حسی کے حوالے سے قرار داد نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی وقاص بٹ نے پیش کی گئی جسے مشترکہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
لاہور سے مزید