لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پورٹریٹ تیار کرنے والے خصوصی بچوں کے گھر 49 ٹیل آمد، صوبائی وزیر نے وزیر اعلی کی طرف سے دونوں سپیشل بچوں کا شکریہ ادا کیا اور ایک ایک لاکھ روپے بطور انعام دیا۔ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر سرگودہا میں زیر تعلیم عبد الرحمن اور رمشا سجاد نے مریم نواز سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے پورٹریٹ تیار کیا تھا۔