• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یہ کن جاہلوں میں شادی کر لی میں نے‘، ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو وائرل


بھارتی بین الاقوامی شہرت یافتہ سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا کی چاہے جانے کی خواہش سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ثانیہ مرزا کا یہ کلپ بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما کے نیٹ فلکس پر نشر کیے جانے والے’دی گریٹ کپل شرما شو‘ کے ٹیزر سے لیا گیا تھا۔

شو کے دوران میزبان کپل شرما نے شاہ رُخ خان کا ماضی میں دیا گیا بیان دہرایا کہ ’اگر ثانیہ مرزا پر کبھی فلم بنی تو وہ ان کے چاہنے والے کا کردار ادا کریں گے، یہ اُن کی خواہش ہے۔‘

کپل شرما کی اس بات پر ثانیہ مرزا نے ہنستے ہوئے جواب میں کہا تھا کہ ابھی پہلے مجھے اپنا چاہنے والا ڈھونڈنا ہے۔

اس شو کی نئی قسط نیٹ فلکس پر جاری کر دی گئی ہے۔

ثانیہ مرزا کے نئے وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے دوران وہ بہو اور کپل شرما ساس کا کردار نبھا رہے ہیں۔

چائے مانگنے پر ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ’یہ کن جاہلوں میں، میں نے شادی کر لی ہے۔‘

ثانیہ مرزا کے اس ڈائیلاگ پر شو کی آڈئینس سمیت تمام مہمان قہقہے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔

وائرل کلپ میں ثانیہ اور کپل شرما کی دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو بھی قابلِ تعریف ہے۔

ثانیہ مرزا اور کپل شرما کی اس دلچسپ ویڈیو کے کمنٹ باکس میں صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید