• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہنے والے کی تاحال تلاش میں ہوں، ثانیہ مرزا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اُنہیں ابھی اپنے چاہنے والے کو ڈھونڈنا ہے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس جوڑی کی شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018ء کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ثانیہ اور شعیب میں طویل عرصے سے علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔

رواں سال کے فروری میں ایک جانب ثانیہ مرزا کے والد نے بیٹی کی شعیب ملک سے خلع کا اعلان کیا تھا تو دوسری جانب شعیب ملک نے راتوں رات اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی تصویریں اپلوڈ کر کے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا۔

ثانیہ مرزا علیحدگی اور طلاق کی خبروں کے بعد سے ہی خاموش ہیں، شعیب اور ثانیہ میں علیحدگی کے باوجود کروڑوں پاکستانی ثانیہ مرزا سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

حتیٰ کہ ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکار و ہدایتکار نبیل ظفر ثانیہ مرزا کو تنہا رہنے کے بجائے دوسری شادی کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔


اب حال ہی میں ثانیہ مرزا نے دیگر فنکاروں کے ہمراہ بھارتی کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ ریکارڈ کروایا ہے جسے جَلد نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا۔

شو کے دوران میزبان نے ثانیہ مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کنگ، شاہ رُخ خان کا ماضی میں دیا گیا بیان دہرایا کہ ’اگر ثانیہ مرزا پر کبھی فلم بنی تو وہ ان کے چاہنے والے کا کردار ادا کریں گے، یہ ان کی خواہش ہے۔‘

کپل شرما کی اس بات پر ثانیہ مرزا نے آناً فاناً ہنستے ہوئے جواب میں کہا کہ ابھی پہلے مجھے اپنا چاہنے والا ڈھونڈنا ہے۔


ثانیہ مرزا کے اس جملے پر شو میں شریک آڈئینس، مہمان اور میزبان تالیاں بجا کر ہنس پڑے۔

کپل شرما کے شو کے ٹیزر سے لیا گیا یہ مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، اس بیان کے سبب ثانیہ مرزا اس وقت پاکستان سمیت بھارت میں بھی سرخیوں میں ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید