کوئٹہ (پ ر) پشتونخوانیپ کے مرکزی سینئر سیکرٹری سید قادر آغا ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، مرکزی سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ نے ایک بیان میں چمن پرلت کے گرفتار رہنماؤں، کارکنوں، تاجروں، بچوں، عام لوگوں اورغیر جانبدار سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت، سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ ایک طرف پُرامن ماحول بنانے اور جمہوری احتجاج کی اجازت دینے کے دعوے کرتی ہے تو لیکن دوسری طرف دھوکے کے ذریعے پرلت رہنماؤں کو گرفتار اُن پر غیر قانونی اور دروغ گوئی پر مبنی ایف آئی آر کا اندراج اور اُس کے بعد تاجروں، کارکنوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور اُن پر تشدد جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زور زبردستی، دھمکی آمیز رو ئیے ، قید وبند اور تشدد کے ذریعے چمن کے عوام کی جمہوری جدوجہد کو نہ تو ختم کرسکتا ہے اور نہ ہی پشتون عوام کو اُن کی حمایت سے دستبردار کرایا جاسکتا ہے لہٰذا حکمران تمام گرفتار رہنماؤں، کارکنوں کو رہا کیا جائے ۔