• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے پرانے مراکز و بلیو ایریا کی عمارات بہتر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) سی ڈی اے نے اسلام آباد کے پرانے مراکز و بلیو ایریا کی عمارات بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ عمارات کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے کاروبار دوست حوصلہ افزاء پلان ایک ہفتے میں پیش کیا جائے، آبپارہ مارکیٹ، بلیو ایریا، G-6، F-6 سمیت دیگر مراکز کی پرانی عمارات کو نئے قوانین کے مطابق بنانے پر مالکان کو سہولت دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر بنائی جانیوالی اور زیر تعمیر عمارات کے خلاف30جون کے بعد کارروائیوں کا آغاز کیا جائیگا۔ اجلاس میں بلڈنگز پلان کی منظوری کے چارجز بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید