اسلام آباد (عاطف شیرازی) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں برقراررکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں ،یہ قیمتیں تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہیں گی۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کو جواز بناتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا تھا۔