راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے افغان ڈاکوکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا،ت اسلام آباد کےتھانہ ترنول کیحدود میں ملزمان کی ڈکیتی کی نیت سے موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے ریڈ کیاتو 3ملزموں نے پولیس ریڈنگ ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ڈکیت گینگ کا ایک رکن حیات اللہ زخمی ہوگیا جس کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ملزم سےپستول بھی برآمد ہوا ۔