• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، وارداتیں ، شہری 8موٹرسائیکلوں ، رکشے ، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 8موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے ، طلائی زیورات ،14موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ چراہ روڈ پرایک نامعلوم ملزم تہمینہ ناز سے 2طلائی ٹاپس ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ بند کھنہ روڈپر2نامعلوم ملزمانخالد محمود سے موبائل ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ بورنگ روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوارعرفان احمد سے 4ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ پشاور روڈ پر2موٹرسائیکل سوارغلام مرتضٰی سے5ہزار روپے ،موبائل اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے ،اعوان مارکیٹ میں ندیم اقبال کی دکان سےآدھاتولہ وزنی طلائی انگوٹھی ،چاندنی چوک میں عبدالحسیب کی گاڑی سے50ہزار روپے اور موبائل ،تاج ریذیڈنشیامیں ذیشان علی کی تار 19بنڈل ،کنٹونمنٹ بورڈ آفس کے قریب رکشے میں دوران سفرشمائلہ احمد کے پرس سے 15ہزار روپے اور موبائل ،واپڈا گیٹ کے قریب محمد اسدعلی کی فروٹ شاپ کے تالے توڑ کرایک لاکھ 80ہزار روپے ،فروٹ مالیتی 2لاکھ 30ہزار روپے اور کانٹے مالیتی 5ہزار روپے ،ملتانی محلہ میں صغیر احمد کے گھرسے پانی والی موٹر،ڈرل مشین ،اوربلٹی مشین ،ڈھوک بنارس میں نعمان کے گھرسے60ہزار روپے ،ایل ای ڈی ،طلائی چوڑیاں مالیتی 60ہزار روپے ،محلہ قائدآباد میں فیصل کے گھرسے 4لاکھ روپے ،گورکھ پور میں شہزاد کی دکان سے5ہزار روپے اور موبائل ،ڈھوک میجر میں شہری کی دکان کے تالے توڑ کر35بیٹریاں ،چہان میں سرور کی اراضی پر لگےٹرانسفارمر سے کوائل ،کاپر ،آئل چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید