راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں قائم لائبریریوں میں کتابیں عطیہ کی جائیں ،آئی جی جیل خانہ جات نے مخیر حضرات سے اپیل کردی ۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے کہاہےکہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے ،قیدیوں کی اصلاح اور ذہنی کیفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر جیل میں ایک لائبریری بنائی گئی ہے،ان لائبریروں میں قیدیوں کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں کتابوں کی تعداد قلیل ہے۔اس حوالے سےمخیر حضرات کتب کے عطیہ کیلئے اپنی قریبی جیل کے سپرٹینڈنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔