• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 25-2024ء کے بجٹ میں شعبۂ صحت کے لیے 27.86 ارب روپے مختص کر دیے۔

صحت کی 14 نئی اسکیموں کے لیے بھی 19.86 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی بجٹ میں اگلے مالی سال ہیپا ٹائٹس سی کے لیے 5 ارب روپے مختص کر دیے گئے۔

ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص اور علاج کا مکمل پروجیکٹ 70 ارب روپے سے زائد کا ہے۔

ہیپاٹائٹس سی کے تشخیص اور علاج کے پروجیکٹ میں صوبوں کا حصہ 35 ارب سے زائد ہے۔

وفاقی حکومت نے ذیا بطیس سے بچاؤ کے لیے بھی 2 ارب روپے کی رقم مختص کر دی۔

اسلام آباد میں قائدِ اعظم ہیلتھ ٹاور کی تعمیر کے لیے 5 ارب، کینسر اسپتال کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں پمز میں فالج کے علاج اور کریٹیکل کیئر کے لیے 3ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور وفاقی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام کے لیے صرف ساڑھے 29 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی انشورنس اس کے مطابق کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

صحت سے مزید