• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ، قتل کیس کے دو ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے تھانہ گلگشت کے علاقے میں سگے بھانجے کے قتل کیس میں ماموں اور کزن کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 26 جون تک ملتوی کردی عدالت عالیہ نے شیخ عبدالحمید کی مقتول امان اللہ پر اندراج مقدمہ کے لئے دائر درخواست پر سماعت 20 جون تک ملتوی کردی ہائیکورٹ ملتان بینچ میں معروف صنعتکار عبدالحمید اور اسکے بیٹے شہروز نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ملزمان پر گھریلو جھگڑے پر بھانجے امان اللہ کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔
ملتان سے مزید