• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: عرفان اللّٰہ مروت کی عذرداری پر سعید غنی کے اعتراضات مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے پی ایس105میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جے ڈی اے کے عرفان اللہ مروت کی انتخابی عذرداری پر پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی کے اعتراضات مسترد کردیئے۔ الیکشن ٹریبونل کے سربراہ عدنان اقبال چوہدری نے الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 105 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے ڈی اے کے عرفان اللہ مروت کی انتخابی عذرداری پر پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی کے اعتراضات پر فیصلہ سنادیا۔ الیکشن ٹریبونل نے جی ڈی اے امیدوار عرفان اللہ مروت کی انتخانی عذرداری پر سعید غنی کے اعتراضات مسترد کردیئے۔ الیکشن ٹریبونل نے سعید غنی کے خلاف عرفان اللہ مروت کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ سعید غنی نے عرفان اللہ مروت کی انتخابی عذرداری پر تکنیکی اعتراضات کیئے تھے کہ کامیابی کے خلاف درخواست میں قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ اوتھ کمشنر سے دستاویزات کی تصدیق کا عمل مشکوک ہے۔ پٹیشن میں جتنے پیرا گراف ہیں حلف نامے میں اس سے زیادہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ پٹیشن میں پیراگراف حروف تہجی کے مطابق ہیں لیکن حلف نامے میں گنتی کے مطابق ہیں۔ ان نکات سے اندازہ ہوتا ہے کہ تصدیق کرنیوالے نے پٹیشن کے مندرجات نہیں دیکھے۔
اہم خبریں سے مزید