• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی‘ ن لیگ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل‘ تیسرے میں معاملات طے ہونیکا امکان

اسلام آباد (ایجنسیاں) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم‘تیسرے دور میں معاملات طے ہونے کا امکان ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ ایک نشست میں بات مکمل نہیں ہوسکتی‘معاملہ صرف بجٹ کا نہیں ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہئے جس کیلئے ماحول بننا ضروری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مذاکرات کے دوسرے دور میںن لیگ کی طرف سے اسحاق ڈار، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، شیری رحمان شریک ہوئیں۔ مذاکرات کے بعد یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایسے بھی کچھ ایشو ہیں جن کا تعلق وزیراعظم سے ہے، کچھ ایشو ایسے ہیں جن کا تعلق وزیراعلیٰ سے ہے‘ہم چاہتے ہیں جو تحریری معاملات طے ہوئے ہیں وہ پورے ہوجائیں جو بجٹ بن رہا ہے اس پر پیپلز پارٹی کی رائے لی جائے‘کچھ نکات پر عمل ہوگیا ہے کچھ پر رہ گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید