• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے کو قوم کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیار کرلی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) رواں ماہ جون کے آخر تک قوم کو ایک اور دھچکا لگنے والا ہے جیسا کہ نیپرا نے 6تا 8ارب ڈالر کے نئے آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کے لیے مالی سال 25 کے لئے 5.72 روپے فی یونٹ بنیادی ٹیرف کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

پاور ڈویژن کے سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ بنیادی ٹیرف میں اضافے کے ساتھ پاور سیکٹر جو حکومت کے زیر انتظام ہے مالی سال 25 میں بجلی کے صارفین سے 3.6 ٹریلین روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کرے گا۔ 

پاور ڈویژن کو نیپرا کی جانب سے مالی سال 25 کے لیے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا ارادہ موصول ہوا ہے۔ رخصت ہونے والے مالی سال 24 کے لیے بنیادی ٹیرف میں 4.96 روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اسی لیے بنیادی ٹیرف 29.78 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔ اب مالی سال 25 کے لیے نیا بنیادی ٹیرف بڑھ کر 35.50 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ 

بنیادی ٹیرف میں صلاحیت کی ادائیگی کا حصہ 17 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 22.72 روپے ہو جائے گا۔ قومی اوسط پاور پرچیز پرائس (پی پی پی) 27 روپے فی یونٹ طے کی گئی ہے۔ 

بنیادی ٹیرف میں تقریباً 5.72 روپے فی یونٹ کے اضافے کے ساتھ پیک آور ٹیرف گھریلو صارفین کے 42 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 48 روپے فی یونٹ تک پہنچنے کا امکان ہے جو ٹی او یو (استعمال کا وقت) میٹر استعمال کرتے ہیں اور آف پیک ٹیرف بھی اسی کے مطابق بڑھ سکتے ہیں۔

 35 روپے کا اوسط ٹیرف 40.72 روپے فی یونٹ تک بڑھ سکتا ہے۔ تاہم بجلی کے صارفین کو مالی سال 25 میں صرف صلاحیت کی ادائیگی کی مد میں 2.2 ٹریلین روپے سے زیادہ ادا کرنا ہوں گے۔ رخصت ہونے والے مالی سال میں 1.87ٹریلین روپے کی صلاحیت کی ادائیگیاں کی جانی ہیں۔

ریگولیٹر نے مالی سال 25 کے لیے بنیادی ٹیرف کو حتمی شکل دے دی ہے، لیکن حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کی درخواست دائر کرنے کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید