• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں اور کلینکس کی خدمات پر جی ایس ٹی، ڈاکٹروں کا اظہار تشویش

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) صوبائی بجٹ کے فنانس بل میں جی ایس ٹی آن سروسز 15فیصد اسپتالوں اور کلینکس کی خدمات پر عائد کرنے پر ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جنگ سے گفتگو میں پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت نے نہ صرف 15فیصد سیل ٹیکس لگایا ہے بلکہ صحت کی ایسی مصنوعات جن پر صفر ٹیکس تھا ان پر بھی 3سے 5فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ، ان ٹیکسز کا براہ راست اثر مریض پر پڑے گا، اگر حکومت اس طرح کی اقدامات کرنا چاہتی تھی تو اسے ڈاکٹروں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔ معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہناتھا امراض خون کے علاج کی بیشتر سہولیات سرکاری اسپتالوں میں میسر نہیں ایسے میں خون کے امراض میں مبتلا غریب بچے نجی اسپتالوں سے رجوع کرتے ہیں اگر حکومت اسپتالوں اور کلینکس پر بھی ٹیکس لگائے گی تو یہ ٹیکس فیسوں اور سہولیات کی ادائیگی کی صورت میں مریضوں پر ہی پڑے گا ۔

اہم خبریں سے مزید