• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم؛ عائشہ رضا فاروق وزیراعظم کی فوکل پرسن نامزد

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے عا ئشہ رضا فاروق کو انسداد پولیو مہم کیلئے وزیر اعظم کی فوکل پر سن نامزد کردیا ۔ وزیر اعظم آفس کی ایڈیشنل سیکر ٹری سارہ اسلم نے ان کی نامزدگی کے بارے میں سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کو ایک مراسلہ کے ذ ریعے آ گاہ کردیا ۔ وزیر اعظم آفس نے فوکل پرسن کی 8رکنی ٹی او آرز بھی وضع کردی ہیں۔ فوکل پرسن وزیر اعظم کو ملک میں پو لیو کی تازہ تر ین صورتحال سے آ گاہ رکھیں گی۔ صوبوں ‘ اضلاع اور وفاقی ایر یا میں نیشنل ایمر جنسی ایکشن پلان پر عمل درآ مد کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے سہولت کی فراہمی کیلئے اقدمات وزیر اعظم کو تجویز کریں گی۔ انسداد پولیو کی نیشنل ٹاسک فورس کے اجلاس با قاعدگی سے منعقد کرانے کیلئے سہولت فراہم کریں گی۔
اہم خبریں سے مزید