• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاور میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے9افراد جاں بحق ، مقتولین میں میں 5بچے ،4خواتین شامل جبکہ یک خاتون شدید زخمی ہے ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد مقا  می شخص سے موٹر سا ئیکل چھین کر فرار ، علاقے میں قیامت صغری کا منظر ، ر واقعہ مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا ، پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھا نہ بڈھ بیر کے علاقے بالوخیل میں سپین جماعت کے قریب مسلح افرادنے اشفاق کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے باچاخان چوک سی اینڈ ڈبلیو میں کمپیوٹرآپریٹر اشفاق کی 2بیویاں ، والدہ، سالی،11سالہ لبابہ دختر اشفاق،7سالہ انفال، 5سالہ افراءدختران اسحاق، 8ماہ کا افنان ولد اسحاق ، 7سالہ اوکاشہ ولد اسحاق جاں بحق اور زوجہ اسحاق زخمی ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق  2مسلح افرادپیدل آئے۔
اہم خبریں سے مزید