• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس ایم ایز کا عالمی دن، سٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر میں تقریبات ہونگی

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز ( ایم ایس ایم ایز ) کے متعلق اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر بینک دولت پاکستان میں جمعرات 27 جون ء کو سیمینار منعقد ہو گا۔ ’’ایم ایس ایم ای مالیات: شمولیتی نمو کا محرک‘‘ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار کے انعقاد کا مقصد شمولیت پر مبنی معاشی نمو، روزگار کے مواقع کی تخلیق اور غربت میں کمی کے حوالے سے ایم ایس ایم ایز کے کلیدی کردار کا اعتراف کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید