• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APNS کی بلوچستان کمیٹی کا صوبے میں اشتہاراتی بجٹ میں اضافے کا خیر مقدم

کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے محکمہ اطلاعات بلوچستان کے اشتہاراتی بجٹ میں پچاس فیصد سے زائد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی واحد اخباری صنعت عرصہ دراز سے شدید مالی بحران سے دوچار تھی مگر ماضی میں اس صورتحال کی بہتری پر کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔اے پی این ایس مسلسل اخباری صنعت کے مالی معاملات حکومت کے سامنے رکھتی رہی ہے اور فنڈز میں اضافے کا ہمیشہ ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔اے پی این ایس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں اشتہاراتی بجٹ میں اضافے سے اخباری صنعت کو مزید فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں روزگار کے موا قع بھی میسر آئیں گے۔وزیراعلی بلوچستان کے پاس وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی ہے۔ان کی قیادت میں اخباری صنعت کی مالی مشکلات کے حل کے لیے جو اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ان کے یقیناً دوررس نتائج سامنے آئیں گے۔ اے پی این ایس نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سیکرٹری اطلاعات و نشریات، ڈی جی تعلقات عامہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے اخباری صنعت کے مسائل کے حل کے لیے کیے گیے اقدامات پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت صوبے میں اخباری صنعت کے مزید فروغ کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید