• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری جامعات سے تدریسی اور غیر تدریسی تناسب کی تفصیلات طلب

کراچی( سید محمد عسکری)صوبائی وزیر برائے جامعات بورڈز محمد علی ملکانی نے سندھ بھر کی سرکاری جامعات اور انسٹیٹیوٹس سے تدریسی اور غیر تدریسی تناسب کی تفصیلات 7؍ روز کے اندر طلب کر لی ہے جس کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکرٹری عباس بلوچ نے سندھ بھر کی سرکاری جامعات اور انسٹیٹیوٹس کے سربراہوں کو خط لکھ کر 7؍ روز کے اندر فوری تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ بھر کی تمام سرکاری جامعات اور انسٹی ٹیوٹس میں رجسٹرار، ناظم امتحانات، ڈائریکٹر ریسرچ، انچارج سیمسٹر سیل سمیت اہم انتظامی اسامیوں پر مستقل تعیناتیوں کے بجائے اساتذہ کو تعینات کر رکھا ہے اور وہ بطور قائم مقام یا پارٹ ٹائم کے طور پر ان عہدوں کی زمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے تدریسی اور انتظامی امور دونوں متاثر ہیں، کوئی وائس چانسلر بھی ان عہدوں پر میرٹ پر بھرتیاں نہیں کرتا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ بس اس کے من پسند اساتذہ سے کام چلتا رہے۔
اہم خبریں سے مزید